5 نومبر، 2015، 8:13 PM

لاہور فیکٹری حادثہ، 25 افراد ہلاک

لاہور فیکٹری حادثہ، 25 افراد ہلاک

پاکستانی شہرلاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے اب تک 25 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہرلاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے اب تک 25 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک زیر تعمیر فیکٹری زمین بوس ہونے سے 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ملبے سے اب تک 25 افراد کی لاشوں جب کہ 120 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اہلکار فیکٹری کے لینٹر میں سوراخ کرکے عمارت کے اندر داخل ہوکر اندر موجود افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ فیکٹری کے ملبے میں اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں جن میں سے کئی سے گزشتہ روز تک ان کا موبائل فون پر رابطہ تھا تاہم موبائل فونز کی بیٹری ختم ہوجانے کی وجہ سے ان سے اب رابطہ نہیں ہوپارہا۔ ملبے میں دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لئے انتہائی احتیاط سے کام لیا جارہا ہے اس لئے امدادی کام کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام پلاسٹک بیگ تیار کرنے والی فیکٹری کی عمارت اس وقت زمین بوس ہوگئی تھی جب اس میں بڑی تعداد میں افراد مزدوری میں مصروف تھے۔

News ID 1859367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha